روڑکی ، 23 فروری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) اتراکھنڈ کے روڑکی سے پلوامہ کے شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کا ایک ویڈیو وائرل ہو گیا ہے۔پلوامہ دہشت گردانہ حملے میں شہید ہوئے جوانوں کو یہاں خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے منعقد پروگرام میں کانگریسی کارکنوں نے سابق وزیر اعلیٰ اورکانگریس کے سینئر لیڈر ہریش راوت کے بیٹے وریندر راوت کے اوپر نوٹوں کی بارش کرتے نظر آئے۔یہی نہیں اس دوران وریندر راوت نے کسی کو ٹوکا بھی نہیں اور وہ ہنستے ہوئے نظر آئے۔اس پورے معاملے کے ویڈیو کو لے کر لوگوں کا سخت ردعمل سامنے آیاہے۔وائرل ویڈیو میں صاف دکھائی دے رہا ہے کہ اسٹیج پر کچھ لوگ بیٹھے ہیں،سامنے وریندر راوت اپنے حامیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے سامنے اسٹیج کی دوسری طرف کچھ موسیقی سے وابستہ لوگ بیٹھ کر گانا گا رہے ہیں۔اس دوران ایک شخص کے ہاتھ میں نوٹوں کی گڈی لئے آگے بڑھتا ہے اور اس وریندر راوت کے اوپر اڑانا شروع کر دیتا ہے، کچھ دیر تک وہ نوٹ اڑاتا رہتا ہے اور راوت ہنستے رہتے ہیں،اس کے بعد وہ واپس کی تلاش میں کچھ دور جاتے ہیں،ویڈیو میں آگے لگ رہا ہے کہ راوت پھر اسی جگہ کھڑے ہیں اور اس بار ایک دوسرا نوجوان ان پر نوٹوں کی بارش کر رہا ہے اور وہ پھر کھڑے ہنس رہے ہیں۔اس دوران کچھ لوگ آگے آتے ہیں اور تصویر سیشن بھی ہوتا ہے۔شہیدوں کی شہادت کو سلام کرنے کی جگہ نوٹوں کی اس بارش کا ویڈیو سوشل میڈیا پر جیسے ہی وائرل ہوا لاکھوں تیکھے ردعمل دیکھنے کو ملیں،کئی لوگوں نے کانگریسی کارکنوں اور رہنماؤں کی اس حرکت پر افسوس بھی ظاہر کیا۔ادھر اس پروگرام کے بعد میڈیا سے مخاطب راوت نے کہا کہ شہیدوں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے ہم یہاں جمع ہوئے تھے،یہ 56 انچ والے شیر (پی ایم مودی) کو جگانے کوشش تھی۔دشمن کو ٹھنڈا کرنے کے لئے پی ایم کو سخت کارروائی کرنی چاہئے۔